Uncategorized

رمضان المبارک میں تکفیری دہشتگردوںاورجہادی بھتہ خوروں کو نکیل ڈالنے کے انتظامات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )رمضان المبارک میں تکفیری دہشتگردوں،ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تکفیری جہادی گروہوں کے بھتہ خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے اقدامات مکمل کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں رمضان کے مہینے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے فورتھ شیڈول میں شامل تکفیری دہشتگردوں کی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فیصلہ ٹارگٹ کلرز اور کالعدم جہادی گروہوں کے بھتہ خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں رمضان کے مہینے میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل چار سو سے زائد تکفیری دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں اور کالعدم تکفیری جہادی گروہوں کےبھتہ خوروں کی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل تکفیری دہشتگردرمضان المبارک کے مہینے میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور کالعدم تکفیری جہادی گروہ بھتہ خوری کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ ان میں سیاسی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ فورتھ شیڈول میں شامل تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کراچی آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button