Uncategorized

کراچی: صوبائی اسمبلی کی کے نشست پی ایس 117 میں پرضمنی انتخاب، پولنگ جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: صوبائی اسمبلی کی نشت پی ایس 117 پر آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر رات گئے انتخابی سامان حلقوں میں بھجوا دیا گیا ۔ پولیس نے سیکیورٹی پلان کو سخت کیا ہے ۔ حلقہ ایک سو سترہ میں شیعہ علماء کونسل کے امید وار علی رضا لالجی اور ایم کیو ایم کے قمر عباس رضوی کی پوزیشن مضبوط ہے ۔ پیپلز پارٹی کے جاوید مقبول بٹ، تحریک انصاف کے رفاقت عمر اور جمعیت علمائے اسلام کے نعیم شاہ سمیت کئی آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ایک لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
دونوں حلقوں میں ایک سو اکیس پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور تریسٹھ حساس ہیں ۔سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع وسطی میں سو خواتین پولیس اہلکاروں سمیت دو ہزار دوسو چوالیس اہلکار اور ضلع شرقی میں اڑتیس خواتین اہلکاروں سمیت سات سو اہلکار سیکیورٹی پر مامورہیں۔ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی اور کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں گے۔فوج اور رینجرز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button