Uncategorized

ادارہ التنزیل کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام مہدی (ع) کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام مرکز معارف قرآن و اہلبیت میں امام مہدی (ع) کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں درجنوں پرائمری کلاس کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، تقریب میں شریک طلبہ نے طواشی منقبت، نعت خوانی بھی کی گئی۔

زرائع کے مطابق قرآنی ادارہ التنزیل کے زیرا ہتمام منعقدہ تقریب میں طلبہ کو ملٹی میڈیا پر انکی کارکردگی پر مشتمل ویڈیو بھی دکھائی گئی، جسے تمام حاضرین محفل نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر ادارہ التنزیل کے ترجمان وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد کم سن طلبہ و طالبات میں اسلام کے حقیقی معارف کو روشناس کروانا ہے، اس موقع پر ادارہ نے دھرم پورہ سینٹر کی انتظامیہ، اہل علاقہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button