پی ایس 117: علامہ سید ساجد نقوی کے منتخب امیدوار کی شکست، ضمانتیں ضبط
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک کے منتخب امیدوار علی رضا (پی سی این) پی ایس ۱۱۷ کے ضمنی انتخاب میں بری طرح سے شکست کھا گئے ہیں،الیکشن کمیشن کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق اسلامی تحریک اس پورے حلقہ میں ایک ہزار اٹھارہ ووٹ حاصل کرسکی جبکہ انہیں حلقہ کی خوجہ جماعت اور شیعہ تنظیموں کی حمایت بھی حاصل تھی، اسطرح کسی بھی حلقہ میں شیعہ قوم کے نمائندے کی یہ بدترین شکست سمھجی جارہی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہےاسلامی تحریک کے نمائندے کی شکست سے واضح ہوا ہے کہ عوام اس جماعت پر اعتماد نہیں کرتی یا پھر ابھی تک شیعہ قوم اپنے سیاسی حق کو حاصل کرنے کی جدوجہد کی اہمیت کو سمھجنے سے غافل ہے اسی لیئے میدان سے غیر حاضر رہے، دوسری جانب ایک اور حلقہ کے ووٹر نے کہا کہ شیعہ قوم اپنے حقوق سے آگاہ ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اپنے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں شیعہ شناخت کے ساتھ بھیجیں اسی لیئے 2013اور بلدیات کے الیکشن میں عوام کا جوش و خروش اور بھاری اکثریتی میں ایم ڈبلیوایم کے نمائندوں کو ووٹ ڈالا گیا،جبکہ اس وقت دھاندلی عروج پر تھی اور مقابلے کی پوزیشن میں شیعہ نمائندے میدان میں رہے ، لیکن ضمنی انتخاب میں اسلامی تحریک بغیر تیاری کے میدان میں اتر گئی جبکہ انکے حق میں شیعہ اتحاد کی خاطر مجلس وحدت نے بھی اپنا نمائندہ دستبردار کیا اسکے باوجود صرف ایک ہزار ووٹ حاصل کرنا شرمندگی کا مقام ہے۔
دھیاں رہے کہ دوہزار تیرہ کے جنرل الیکشن میں جب ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں میدان میں وار د تھیں اور الیکشن کمپین پر بھرپور پیسا خرچ کیا جارہا تھا جبکہ دوہزر تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی اور ووٹوں کی ہیرپھیری کی بھی سرکار کی مدعیت میں کی جارہی تھی اس ماحول میں الیکشن کمیشن کے مطابق شیعہ نمائندہ علی رضا لاریجانی نے سارٹھے تین ہزار ووٹ حاصل کیئے تھے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے دعویٰ کے مطابق ۶ سے ۷ ہزار ووٹ ڈالے گئے تھے.
واضح رہے کہ دو جون کو پی ایس ۱۱۷ ڈاکڑ صغیر احمد کی خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوئے ہیں جس میں ایم کیوا یم ، اسلامی تحریک ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حصہ لیا تھا تاہم مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے امیدوار اسلامی تحریک کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، اس انتخاب میں ایم کیو ایم کے قمر عباس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے، جبکہ اسلامی تحریک کے علی رضا ایک ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔