Uncategorized

لیہ،محسن رضا سواگ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محسن رضا سواگ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ، علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لیہ کی شوریٰ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس سیکرٹری جنرلز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان گشکوری، سید اجمل حسین شاہ، سید عدیل عباس زیدی، مزمل حسین خان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے محسن رضا سواگ کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے ذمہ داری کا حلف لیا اور نومنتخب سیکرٹری جنرل کو مبارکباد دی۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے قوم کی خاطر اپنے آپ کو مشکلات میں ڈالا اور ہم اُنہیں یقین دلاتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں، آج پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت میں آج دنیا بھر اور بالخصوص امریکہ کی تمام ریاستوں میں احتجاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button