پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ : بروری روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، لاکالج کے پرنسپل قتل
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ : بروری روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے لاء کالج کے پرنسپل امان اللہ اچکزئی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بیرسٹر امان اللہ علی الصبح گھر سے کالج کیلئے نکلے ہی تھے کہ راستے میں گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ راہ گیروں اور امدادی ٹیموں کی جانب سے شدید زخمی پرنسپل کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پرنسپل امان اللہ اچکزئی چودہ سے سولہ گولیاں لگیں، پوسٹمارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب ایف سی اور لیویز حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔