Uncategorized

آئی ایس او ایک الٰہی نہضت کا تسلسل ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امام خمینی کی 27 ویں برسی آئی ایس او مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ جس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔

زرائع کے مطابق امام راحل کی نہضت کی کامیابیوں پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ امام خمینی کی نہضت انبیاء کی تحریک کا تسلسل ہے۔ اسی لئے امام کی تحریک سے انبیاء کی یاد آتی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ایک الٰہی نہضت کا تسلسل ہے، اس لئے مردہ باد امریکہ سے پاکستان میں مردہ باد کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی کی تحریک و شخصیت آفاقی تھی، اسی لئے ناصرف مسلمان بلکہ دنیا بھر کے مستضعفین متوجہ ہوئے اور انقلاب اسلامی سرحدوں سے پار افریقہ تک پہنچا۔ برسی کی تقریب میں لاہور ڈویژن کے یونٹس سے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی اور ان کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گئی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر لاہور علی کاظمی، برادر نثار ترمزی اور دیگر سابقین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button