Uncategorized

امریکی کاسہ لیسی سے حکمرانوں کو کچھ ملنے والا نہیں، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ امریکی کاسہ لیسی سے حکمرانوں کو کچھ ملنے والا نہیں، انہیں اپنی خارجہ پالیسی کو طے شدہ ریاستی اصولوں کے مطابق چلانا ہوگا، پاکستان اپنے ایران جیسے دوستوں کی حمایت کھوتا چلا رہا ہے اور وہ بھارت کی طرف مائل ہو رہے ہیں، جس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

زرائع کے مطابق لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ خاصی اہمیت کا حامل ہے اور ارباب اختیار کے سوچنے کی بات ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہوئے ہیں، یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ امریکہ بھارت کو نیوکلیر سپلائیر گروپ کی رکنیت دلانے کے لئے اپنی پوری خباثتوں کیساتھ کوشاں ہے تاکہ انڈیا کو علاقے کا چودھری بنا دے اور پاکستان کو دباو میں رکھے، ایٹمی قوت ریاست کیلئے یہ بے حمیتی کی بات ہوگی جس پر حکمرانوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ قوم نفسیاتی اور سفارتی دباو میں نہ رہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکمران جماعت اپنی صفوں میں سے کسی اہل شخص کو فل ٹائم وزیر خارجہ بنائے، جو خارجہ امور پر توجہ دے سکے۔ مسلم لیگ ن اتنی بانجھ نہیں کہ اس کے پاس وزیر خارجہ کیلئے کوئی رکن پارلیمان موجود نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کو بھی اپنا قبلہ سیدھا کرکے اپنی اب تک کی کارکردگی پر نظرثانی کرکے قوم کو بتانا چاہئے کہ پاکستان تنہائی کا شکار کیوں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button