پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے انسپیکٹر کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ جاں بحق

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسپیکٹر کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ کے انسپیکٹر شبیر احمد ڈیوٹی کے بعد گھر کی جانب جارہے تھے کہ سریاب روڈ کے علاقے شفی کالونی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارو ں نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سو ل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کے گھیرے میں لے لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button