Uncategorized

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 17 جون کو نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دیں گے، پاکستان عوامی تحریک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس کراچی کے صدر سید علی اوسط کی صدارت میں ڈویژنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ریاستی مظالم، پولیس گردی بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو دو سال مکمل ہونے کے باوجود اب تک انصاف نہ ملنے، قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 17 جون جمعہ پاکستان عوامی تحریک عوامی احتجاج اور دھرنا دے گی۔ دھرنا بعد نماز عصر نمائش چورنگی پر شروع ہوگا جو کہ سحری تک جاری رہے گا۔ شرکاء دھرنا کیلئے افطار، سحری، نماز، تراویح اور سحری کا انتظام ہوگا۔ احتجاج میں ہزاروں مرد و خواتین بچے 17 جون کے قتل عام کے خلاف پر امن احتجاج کریں گے، پاکستان عوامی تحریک نے تمام سیاسی، مذہبی، سماجی، انسانی حقوق کی تنظیموں کو ظلم، ناانصافی کے خلاف شرکت کی دعوت دی ہے، عوامی احتجاج اور دھرنے سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ مرکزی قائدین بھی کراچی کے دھرنے میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، یوتھ ونگ، ویمن ونگ، علماء ونگ، لیبر ونگ، منیارٹی ونگ، وکلاء ونگ اور طلباء ونگ کے قائدین نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button