کوئٹہ ،ایئرپورٹ کے قریب پولیس مقابلے میں 5 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
زرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ قریبی باغ میں چھپے تکفیری دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ کی گئی تو تکفیری دہشتگرد قریبی باغ میں روپوش ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا جس کے نتیجے میں 5 تکفیری دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) رمضان مینگل گروپ سے تھا۔ تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔پولیس نے پانچوں تکفیری دہشتگردوں کی لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔