Uncategorized

اہلبیت علیہ السلام سے نفرت کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پیر اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے نواسی رسول حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس پر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی مذموم کارروائیاں کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے کیونکہ اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے قربانیاں دینے والے اور یزیدیت کو نیست و نابود کرنیوالے اہلبیتؑ سے نفرت کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دمشق میں نواسی رسولؑ کے مزار پر دھماکے انتہا پسندی اور کفریت کی انتہا ہے، اولاد رسول کے یہ مزارات ہی ہیں کہ جہاں سے لوگ صبر واستقامت اور قربانی کا درس حاصل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش ہو، طالبان یا القاعدہ اولاد رسول سے دشمنی کرنیوالے مسلمان نہیں ہو سکتے، یہ یہودی ہیں یا ان کے ایجنٹ۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کو ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے، یہ امت کی ناموس پر حملہ ہے، پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور ایران کو مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے، برگزیدہ شخصیات کے مزارات فرقہ واریت نہیں، اسلامی تقدس کی علامت ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button