Uncategorized

پنجاب حکومت کا کئی سالوں بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حقائق منظر عام پر لانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری کی آج پاکستان آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے کئی سالوں بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کے خدشے کے پیش نظر خود پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک پہلو کو عوام کے سامنے لائے گی۔ جبکہ طاہر القادری کی آمد اور دھرنے کے حوالے سے کیا معاملات طے پائے یہ بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button