Uncategorized

آئی ایس او ماہ صیام کے دوسرے عشرہ کو قرآن و امامت کے نام سے منائے گی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او ماہ صیام کے دوسرے عشرہ کو قرآن و امامت کے نام سے منا رہی ہے، قرآن مجید کی تعلیمات و سیرت محمد و آل محمد کے حوالے سے ملک بھر میں پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کے حوالے سے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔اس موقع پر سرفراز علی کا مزید کہنا تھا کہ 15رمضان المبارک ولادت امام حسنؑ کے موقع پر ڈویژنز و یونٹس میں جشن کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جبکہ شہادت امیر المونین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر مجالس عزا کا اہتمام کیا جائے گا۔ یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی فرائض امامیہ اسکاؤٹس انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے ماہ رمضان کے پہلے عشرہ کو قرآن و خودسازی کے نام سے منایا اس حوالے سے ملک بھر میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button