Uncategorized

حضرت خدیجہ (س) کی سیرت طیبہ خواتین کے لئے بہترین نمونہ ہے، سید ریاض حسین شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طیبہ، طاہرہ اُم المومنین اؤل سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کی سیرت طیبہ کائنات کی تمام خواتین کے لئے مشعل راہ ہے، حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی پوری زندگی اسلام کی ترویح کے لئے وقف تھی، آپ کو پہلی اسلام لانے والی خاتون کا بھی شرف حاصل ہے، آپ اعلی اخلاق، بلند کردار، عزت و عصمت کا پیکر، شرافت و مرتبہ کی وجہ سے دنیائے عالم میں، طاہرہ، کے خوبصورت اور پاکیزہ لقب کی مالکہ تھیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی، و سابق ناظم سردار سید ریاض حسین شاہ نےام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم وصال کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔ سردار سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اسلام کے لئے جتنی قربانی حضرت خدیجۃ الکبری (س) کے خاندان نے دی اسکی مثال کہیں نہیں مل سکتی۔ آپ کی بیٹی، نواسی، نواسوں نے وہ عظیم قربانی دی جو رہتی دنیا تک اپنی مثال آپ ہے، آپ کو جہاں ایک جانب اُم المومنین اؤل ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہیں پہلی اسلام قبول کرنے والی طاہرہ، طیبہ خاتون ہونے کا بھی شرف حاصل ہے۔ حضور اکرم (ص) پر جب پہلی وحی نازل ہوئی تو انھوں نے تمام ماجرا حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کے گوش گذار کیا اور انھوں نے ہی حضرت محمد (ص) کی ہمت بندھائی اور سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔

آپ نے حضور اکرم (ص) کے ساتھ ہر قسم کے روح فرسا مصائب و الم کو نہایت خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور آقائے دو جہاں (ص) کی رفاقت اور جانثاری کا حق ادا کر دیا، اسلام کے فلسفہ کو آگے بڑھانے میں خاندان بنو ہاشم کا بہت کچھ خرچ ہوا، حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے اسی مشن کو انکی بیٹی حضرت فاطمہ الزھرہ سلام اللہ علیہا اور نواسی حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیہا نے آگے بڑھایا اور ثابت کر دیا کہ کہ اسلام کی سربلندی کے لئے کس طرح قربانی دی جاتی ہے، حضرت خدیجہ الکبری ٰ (س) کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کی خواتین کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button