Uncategorized

پاکستان داعش کے نشانے پر: جنوبی ایشیاء کے لیے خطرے کی گھنٹی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرپاکستانی حکومت نے اس فتنے کوملک میں پرورش پانے سے روکنے کے لیے نئی حکمت عملی بنالی ہے، نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کی پاکستان میں موجودگی کی حقیقت سے مسلسل انکار کے بعد بالآخر پاکستان کے بعض حکومتی عہدیداروں نے تسلیم کرلیا کہ کچھ پاکستانی دہشت گردوں کے اس سفاک تنظیم سے روابط ہیں۔ بعض حلقوں کا یہ ماننا ہے کہ پاکستان کو داعش سے خطرے کا سامنا ہے تاہم داعش کو ایک حقیقی خطرہ بننے میں وقت درکار ہوگا وہ بھی اس صورت میں جب ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد گروپس سے علیحدہ ہونے والے افراد کو کامیابی سے وہ اپنے ساتھ منسلک کرنے میں کامیاب ہوئی تو۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی سیکورٹی ادارے داعش کے نقش قدم کو چیک کرنے میں ناکام رہے تو یہ مستقبل میں بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے، ایسا نظر آتا ہے کہ داعش پاکستان اور افغانستان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے خاص طور پر اس وقت جب امریکی افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں، اگر اس کو کنٹرول نہ کیا گیا تو داعش جنوبی ایشیا کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔۔ پاکستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرپاکستانی حکومت نے اس فتنے کوملک میں پرورش پانے سے روکنے کے لیے نئی حکمت عملی بنالی ہے، نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کی پاکستان میں موجودگی کی حقیقت سے مسلسل انکار کے بعد بالآخر پاکستان کے بعض حکومتی عہدیداروں نے تسلیم کرلیا کہ کچھ پاکستانی دہشت گردوں کے اس سفاک تنظیم سے روابط ہیں۔

بعض حلقوں کا یہ ماننا ہے کہ پاکستان کو داعش سے خطرے کا سامنا ہے تاہم داعش کو ایک حقیقی خطرہ بننے میں وقت درکار ہوگا وہ بھی اس صورت میں جب ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد گروپس سے علیحدہ ہونے والے افراد کو کامیابی سے وہ اپنے ساتھ منسلک کرنے میں کامیاب ہوئی تو۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی سیکورٹی ادارے داعش کے نقش قدم کو چیک کرنے میں ناکام رہے تو یہ مستقبل میں بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے، ایسا نظر آتا ہے کہ داعش پاکستان اور افغانستان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے خاص طور پر اس وقت جب امریکی افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں، اگر اس کو کنٹرول نہ کیا گیا تو داعش جنوبی ایشیا کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button