عمران خان کے نئے پاکستان کے محافظ محفوظ نھیں، عوام کا تو اللہ ہی حافظ ہے
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )عمران خان کے نئے پاکستان خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے علاقہ مسلم آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سےپولیس اہلکار شھید۔نیشنل ایکشن پلان عید کی تیاریوں میں مصروف۔
زرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں عمران خان کے نئے پاکستان کے پرانے محافظ محفوظ نھیں تو عوام بیچاری کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد آئے دن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور مظلوم عوام کوکو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں اور عمران خان کے لاڈلے مگر ناہنجار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اپنے مستیوں میں مگن ہیں۔ملک دشمن اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں نے ایک بار پھر پشاور میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے ایک اور پولیس گلزار کو اس کے اپنے گھر کے سامنے اس کے بچوں کی نگاہوں کے سامنےگولیوں سے بھون دیا ۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود مسلم آباد میں موٹرسائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار گلزار شھید ہوگیا۔ پولیس زرائع کے مطابق پولیس اہلکار گلزار خان ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ تکفیری دہشتگردوں نے اسے اسے اس کے معصوم بچوں کے سامنے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئےموقع پر موجود علاقہ مکینوں نےگلزار خان کو فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا مگر گلزار خان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں شھید ہوگیا۔
تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے اپنے ساتھی گلزار خان کی شھادت کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔