دولت اورشہرت کے باجود امجد صابری نے لیاقت آباد نہ چھوڑا، نشانہ بھی وہیں بنے
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مشہورمنقبت خواں،نعت خواں،قوال امجدصابری نے عزت، شہرت اوردولت کمانے کے باوجود اپنی جائے پیدائش لیاقت آباد نمبر 3 نہیں چھوڑا، تکفیری دہشت گردوں نے انھیں نشانہ بھی لیاقت آباد میں ہی بنایا۔
زرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم نے بتایا کہ امجد صابری جب بھی فارغ ہوتے تھے تو لیاقت آباد میں اپنے پرانے دوستوں میں آکربیٹھ جاتے تھے۔ امجدصابری نے دھمکیوں کے حوالے سے انھیں یاعلاقے کے تھانے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی، امجد صابری سے صرف ایک ملاقات ہوئی تھی وہ بھی ان کے گھر پر قوالی کا پروگرام تھا جہاں وہ سیکیورٹی چیک کرنے گئے تھے۔ امجدصابری نے عزت، شہرت اوردولت کمانے کے باوجود اپنی جائے پیدائش لیاقت آباد نمبر 3 نہیں چھوڑا، تکفیری دہشت گردوں نے انھیں نشانہ بھی لیاقت آباد میں ہی بنایا۔
واضح رہے مختلف ٹی وی چینلزپرخبریں نشر کی گئی تھیں کہ امجد صابری نے اپنے علاقے کے تھانیدارکو بتایا تھا کہ انھیں شبہ ہے کہ برطانیہ کے دورے سے واپس آنے کے بعد ان کی ریکی کی جارہی ہے تاہم ایس پی لیاقت آبادثاقب ابراہیم نے ان خبروںکوغلط قراردیا ہے۔