Uncategorized

عاشق محمد وآل محمدﷺ معروف قوال شہید امجد صابری آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی : گزشتہ روز دن دیہاڑے ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کا نشانہ بنے والےمعروف قوام عاشق محمد وآل محمدﷺ شہید امجد فرید صابری  کی نماز جنازہ لیاقت آباد کی مرکزی سجادہ نشین بابا گنج شکر احمد مسعود چشتی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت سماجی، سیاسی، مذہبی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ شہید امجد صابری کی میت کو جلوس کی شکل میں پاپوش نگر قبرستان لے جایا گیا جہاں انہیں ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے گزشتہ روز تقریباً 3 بجے کے قریب کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبرمیں قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری موقع پر شہید ہونگئے جبکہ ان کے دیگر 2 ساتھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ پولیس کے مطابق امجد صابری اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے جن کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button