اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا علامہ راجہ ناصر عباس کی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے اصغریہ کے مرکزی سیکرٹریٹ المہدی سینٹر جامشورو پہنچ کر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سے ملاقات کی۔
زرائع کے مطابق علامہ مقصود ڈومکی نے دونوں رہنماؤں کو ملک میں جاری شیعہ نسل کشی،اور حکومتِ وقت کی بے حسی کے خلاف گذشتہ تقریبا” ڈیڑہ ماہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی قائدین نے ریاستی جبر و تشدد کے خلاف جاری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن جمہوری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔