Uncategorized
امن کے علمبردار امجد صابری کی المناک شھادت، دردناک واقعہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کی المناک شھادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
زرائع کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ 24جون کو جمعہ کے اجتماعات میں امجد صابری کی شہادت کے افسوسناک واقعہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری قوالی کے ذریعے صوفیاء کا پیغام پھیلاتے رہے، وہ امن کے علمبردار تھے، ان جیسے سفیر امن کا قتل دردناک واقعہ ہے، اس افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔