Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں شہید امجد صابری کے جنازہ میں شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں شہید امجد صابری کے جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری موجود تھے۔

زرائع کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ وفاقی و سندھ حکومت نے کراچی آپریشن کے نام پر اربوں روپے جھونک دیئے مگر نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی، ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان بھی ناکام نظر آتا ہے، دوسری جانب جس آپریشن کا کپتان اپنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار نہ رکھتا ہو وہ آپریشن کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچا سکتا ہے، شہر قائد کو اجرتی قاتلوں اور شدت پسند مذہبی تنظیم کے غنڈوں نے یر غمال بنا رکھا ہے، جب تک اداروں اور حکومت میں موجود ذمہ داران اپنی آنکھوں سے تعصب کی عینک نہیں اتاریں گے، اس وقت تک کراچی آپریشن سے مثبت نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔

اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کراچی میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے دہشت گرد کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں جب کہ قانون کا اطلاق صرف امن پسند مظلوم عوام پر ہورہا ہے، کراچی میں چیف جسٹس کے بیٹے کو دن دھاڑے اغوا کرلیا جاتا ہے مگر تین دن گزر جانے کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملتا اگر یہ نا اہلی نہیں تو اور کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے امجد صابری کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ امجد صابری پاکستان کا ایک اثاثہ تھے یہ محب وطن عاشق رسول (ص) و اہلبیت علیہ السلام تھے اور امجد صابری وحدت مسلمین کے داعی تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ رہنماؤں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کے قتل میں ملوث سفاک تکفیری دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں اور ا ن کے دہشتگردوںکے خلاف بھرپور کاروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button