پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر تکفیری دہشتگردوں کا بم حملہ ، 3 افراد شھید

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب تکفیری دہشتگردوں کا بم حملہ، 3 افراد شھید اور 22 افراد زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ائرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے مقام پر تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نصب کیا گیا بم پھٹنے سے 3 افراد موقع پر ہی شھید ہوگئے جب کہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ جان بچانے کیلئے بدحواسی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ائرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے مقام پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کی جانب سے ایک موٹر سائکل میں نصب کیا گیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی دور تک دھماکے کی آواز بغور سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی شھیدہوگئے جبکہ 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیںدھماکے سے قریبی مارکیٹ میں موجود دکانوں اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کا اچھی طرح معائنہ کیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جن کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button