Uncategorized

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈاکٹر افتخار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے۔بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین فیصل آباد کے رہنما ڈاکٹر افتخار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تکفیری دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔پورے ملک میں تکفیری دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ان کو روکنے والا کوئی نھیں ہے۔کراچی اور پشاور میں پاکستان کے ہونہار فرزندوں کی ٹارگٹ کلنگ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے مقابلے میںخوفزدہ ہونے کی واضع نشانی ہے۔ڈاکٹر افتخارنقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے تکفیری دہشتگردی کے خلاف مطالبات کے حق میں عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کیا جائے گا جو کہ پرامن ہو گا۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے اور رمضان کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button