پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، عالمو چوک کے قریب دہشتگردانہ حملہ میں 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری منظور نے بتایا کہ دھماکا خیزمواد بائیسکل پر نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی جگہ کی ویڈیو میں ایک تباہ حال رکشہ کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس سے کئی قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کی اور پولیس کو حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ کوئٹہ میں اکثرو بیشتر عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔ گذشتہ ماہ 19 مئی کو بھی کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button