Uncategorized

اویس شاہ اغوا اور امجدصابری قتل کیسز کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹیز کی منظوری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی : وزیراعلی سندھ نے اویس شاہ اغوا اور امجد صابری قتل کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اویس شاہ کے اغوا کو چھ دن اور امجد صابری قتل کو تین دن ہوگئے، تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا، وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم میں حساس اداروں اور پولیس کے افسران شامل ہونگے، جیل میں قید ملزمان سے بھی تفتیش ہوگی۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال آئی جی سندھ کے ہمراہ امجد صابری کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی، انھوں نے مشروط استعفے کی پیشکش کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ خاکے پولیس نے نہیں بنائے بلکہ گواہوں کی مدد سے بنائے گئے ہیں جبکہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت اہم شخصیات نے بھی شہید کی رہائشگاہ پر اہلخانہ سے تعزیت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو کلفٹن میں شاپنگ مال کےباہر سے اغوا کیا گیا جبکہ امجد صابری کو 3 روز قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button