وزیراعلیٰ سندھ کی امجد صابری کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ امجد صابری کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے ورثا سے تعزیت کی جب کہ وزیراعلیٰ نے امجد صابری کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑروپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔
زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ شھید امجد صابری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے بھائی سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے امجد صابری کے ورثا کے لیے ایک کروڑ روپے امداد سمیت ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی موت بہت بڑا سانحہ ہے، انہوں نے ملک کا نام روشن کیا، ان کے قاتلوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے وزیراعلیٰ کی آمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کولٹکا بھی دیا جائے توہمارا نقصان پورا نہیں ہوسکتا، ہمارے نقصان کی تلافی نہیں ہوسکتی تاہم قانون ہوتوسب کے لیے ہو اور ہرکسی کو انصاف ملنا چاہئے۔