Uncategorized

تھوڑے دنوں میں امجد صابری کے قاتلوں تک پہنچ جائیں گے، مشیر اطلاعات سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دہشتگردی پورے ملک کا مسئلہ ہے اور شہر کراچی کے امن کو پاکستان سے علیحدہ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا۔

زرائع کے مطابق کراچی میں نثار کھوڑو اور نفیسہ شاہ کے ہمراہ شھید امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ امجد فرید صابری پورے پاکستان کی آواز تھے، وہ ایک فقیر شخص اور امن و محبت کے سفیر تھے، سمجھ نہیں آیا کہ انھوں نے تکفیری دہشتگردوں کا کیا بگاڑا تھا، ان کی شہادت پر ناصرف پورے پاکستان میں غم کی لہر پائی جاتی ہے، بلکہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی ان کے چاہنے والے اشکبار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کا کام ہی افراتفری پھیلانا ہوتا ہے، اور وہ نشانہ ہی اس شخص کو بناتے ہیں جو محبت کا مرکز ہوتا ہے، حکومت اقدامات کر رہی ہے اور تھوڑے دنوں میں قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کو پورے پاکستان کے امن سے علیحدہ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا، جب پورے پاکستان میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے، تو وہ بھی بکھر گئے ہیں اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی لئے ایسی شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے عوام میں مایوسی کی لہر پیدا ہو۔ اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت امجد صابری کے بچوں کی تعلیم اور ذریعہ معاش کیلئے ہر لحاظ سے مدد کرے گی، یہ ساری چیزیں کرنے سے امجد صابری واپس تو نہیں آئے گا، لیکن ان کی آواز اور صوفی میوزک جاری رہے گا۔ قبل ازیںکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی شھید امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی، اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button