پاکستانی شیعہ خبریں
فاٹا کے14اساتذہ کا دہشتگردی ميں ملوث ہونیکا انکشاف
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فاٹا کے چودہ سرکاری اساتذہ کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کے نام بھجوائے گئے مراسلے کے ذریعے ہوا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سال 2007 سے 2011 تک اپر اور لوئر کرم میں تعینات چودہ اساتذہ انتہا پسندی میں ملوث رہے۔ انتظامیہ کے مطابق ملوث ٹیچرز پر دھماکا خیزمواد رکھنے سمیت فرقہ واریت کا درس دینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، ثبوت ملنے پر پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی نے فاٹا سیکریٹریٹ کے حکام سے کارروائی کیلئے اجازت طلب کرلی ہے۔ سماء