کوئٹہ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے 3 ‘تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیراملٹری فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
زرائع کے مطابق فرنٹئیر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کے 3 تکفیری دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ایف سے کے ترجمان نے مزید کہا کہ جہنم واصل ہونے والے تکفیری دہشتگردوں تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) رمضان مینگل گروپ اور لشکرِ جھنگوی سے ہے اور وہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
یاد رہے کہ ایف سی، حساس اداروں اور پولیس نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے دیگر شہروں میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔گذشتہ 4 روز میں بلوچستان کے علاقے مختلف علاقوں میںتکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 11 پولیس اور ایف سی اہلکار شھید ہوئے۔ذرائع کے مطابق ملک دشمن،اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی نے مذکورہ کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دو سال کے امن کے بعد حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد حسین کے نام سے کی اور واقعے کی تحیقات کا آغاز کردیا ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی وجہ سے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔