Uncategorized

امجد صابری قتل کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے، وزیر داخلہ سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اور تفتیشی حکام قتل کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اویس شاہ کا فون کھول کر بند کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش لگتا ہے، شک ہے اویس شاہ کو اغوا کاروں نے کراچی میں ہی کہیں رکھا ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے خصوصی بات چیت میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کے اغوا کیس میں پولیس کے ساتھ تمام انٹیلی جنس ادارے کام کر رہے ہیں۔ جس گاڑی میں اویس شاہ کو اغوا کیا گیا ابھی تک اس کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کا موبائل فون کھول کر بند کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش لگتا ہے۔ تفتیشی حکام کو شک ہے کہ اویس شاہ کو اغوا کاروں نے کراچی میں ہی کہیں رکھا ہوا ہے۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ پولیس اور تفتیشی حکام امجد صابری قتل اور اویس شاہ اغوا کیس حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امجد صابری قتل کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی، پولیس اور تفتیشی حکام قتل کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button