پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے فنڈڈ تکفیری مدرسے کے دہشتگردوں کا راج، ٹارگٹ کلنگ نے مزید تین افراد سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

زرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکےدو پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کو شھید کردیا۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے فنڈڈ تکفیری مدرسے دارلعلوم حقانیہ کے دہشتگردوں نے سب سے پہلے ایف آر پی کے کانسٹیبل شاہ زیب محسود کو نشانہ بنایا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ گھر جا رہے تھے۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نور محمد کو تکفیری دہشت گردوں نے اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعد پیدل اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں نے ان پر اچانک فائرنگ کی، سر اور سینے میں متعدد گولیاںلگنے سے ڈی ایس پی نور محمدشدید زخمی ہوگئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ ندیم حسن کو کمشنر بازار میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

شھید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں اعلٰی پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ ڈی ایس پی کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کے بعد سلامی دی گئی اور ان کی میت پر پھول چڑھائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button