Uncategorized

عمران خان نے دہشتگرد ساز فیکٹری کو 30 کروڑروپے دیئے، پرویز رشید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشیدنے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے نے پاکستان میں دہشتگرد پیدا کرنے والی فیکٹری اور دہشت گردی کی وجہ سے مشہور مدرسے کو 30 کروڑ روپے دیئے۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں شہبازشریف انٹریوسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی معروف شخصیت سیّد سرفراز نقوی کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے ہونے والے پے درپے واقعات نے نئے پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان کی اصلیت کو واضع کردیا ہے کہ وہ کس طرح کا نیا پاکستان بنا رہے ہیں اور بنانا چاہتے ہیں۔پختونخواہ کا دارلحکومت پشاور ہو یا ڈی آئی خان،بنوں ہو یا کوہاٹ شاید ہی کوئی ایسا شہر ہو کہ جو دہشتگردی سے محفوظ ہو۔انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ہونے والی دہشتگردی ایکطرف اور پورے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کا موازنہ کیا جائے تو پورے پاکستان میں امن ہی نظر آئے گا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسی خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کا خون بہایا جارہا تھا اور عمران خان اور انکے چہیتے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اسلام آباد میں ناچ گانے میں مصروف تھےدرسگاہ کو اتنی خطیر رقم دینے کا مقصد کیا ہے ؟پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کی سرکوبی کی بجائے ان دہشتگردوںکی اصلاح کے نام پر عوامی پیسے کو اس برے طریقے سے ضائع کرنے پر عمران خان اور ان کی صوبائی حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔پشاور اوردیگر شہروں میں سیکیرٹی فورسز اور عام عوام کا بے دریغ قتلِ عام کیا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت ان دہشتگردوں کو فنڈز جاری کرنے کے انتہائی اقدامات کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button