Uncategorized
عوام جبری فطرہ اور زكوٰۃ وصولی كی اطلاع فوری پولیس کو دیں، آئی جی سندھ
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ عوام جبری فطرہ اور زكوٰۃ وصولی كی اطلاع فوری پولیس مددگار 15 پر یا اپنے قریبی تھانے میں دیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عوام جبری فطرہ اور زكوٰۃ وصولی یا كسی بھی علاقے میں بھتہ پرچیوں سے متعلق اطلاع فوری طور پر مددگار 15 كے مراكز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی ایس آئی یو كے دفاتر سمیت زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز یا قریبی تھانہ جات كو دیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والوں كا نام صیغہ راز میں ركھا جائے گا، جبکہ شہری جرائم كے خلاف كاروائیوں میں پولیس كا ساتھ دیں، اور اپنے علاقے، آس پاس یا اطراف میں كوئی بھی مشكوک سرگرمی، حركت یا لاوارث گاڑی / موٹر سائیكل، بیگ پارسل یا تھیلا وغیرہ دكھائی دینے پر فوری پولیس سے رابطہ كریں۔