پاکستانی شیعہ خبریں

پرویز خٹک نے مدرسہ حقانیہ کو صوابدیدی اختیار کے تحت فنڈ دیا، مجھے علم نہیں تھا، عمران

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے تکفیری درسگاہ مدرسہ حقانیہ کیلئے مختص کی گئی گرانٹ پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فنڈ کے متعلق انہیں خود بھی معلوم نہیں تھا، میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔

زرائع کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بجٹ میں تکفیری دہشتگرد ساز فیکٹری مدرسہ حقانیہ کیلئے فنڈ مختص کیا ہے۔ یہاں تک کہ کچھ وزراء کو بھی اس کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انکو خود بھی معلوم نہیں تھا اور میڈیا کے ذریعے ان تک یہ بات پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے گورنمنٹ کو ہدایات کی گئی ہیں۔ کہ وہ رپورٹ پیش کریں کہ فنڈ کیوں مختص کیا گیا ہے، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت اس فنڈ کو کس طرح استعمال کرے اور تکفیری مدرسے کو مرکزی دھارے میں کیسے لایا جا سکے، جو صوبے کا سب سے اہم مدرسہ ہے۔

صوبائی حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگلے چند دنوں میں وہ مکمل رپورٹ پیش کرینگے۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ انہوں نے فنڈنگ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 22 لاکھ طلبہ صوبائی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ لہذا حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں معاشرے کا حصہ بنایا جائے، غربت اور پسماندگی انتہاپسندی کی طرف لے جاتی ہے۔عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ پسماندہ اور غریب لوگوں کو ہی ایندھن کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button