Uncategorized

داعش یہودیوں کی پیداوارہے، پروفیسر عبدالرحمن مکی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر عبدالرحمن مکی نے مرکز سیدالشہداء امیرحمزہ سرگودھا روڈ جھنگ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب میں دھماکے مسلم ممالک میں انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے۔

زرائع کے مطابق عبدالرحمٰن مکی کاکہنا تھا کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش آلِ یہود کی پیداوار ہے، جسے مسلم ممالک میں پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ترکی اور سعودی عرب کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، مگر پاکستان سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا فتنہ کچلنے کے قریب ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات صبغت اﷲ چوہا ن ودیگر بھی موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button