Uncategorized

دہشتگردی کیخلاف ہر مکتبہ فکر کے افراد کو بلاتفریق مذہب وملت متحد ہونا ہوگا، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سعودی عرب میں ہونیوالے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہر مکتبہ فکر کے افراد کو بلاتفریق مذہب وملت متحد ہونا ہوگا۔

زرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواریکا کہنا تھا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے، جس کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے اور افسوسناک بات ہے کہ مسلمانوں کو ہی آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اگر باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور خاتم الانبیا کی ذات اقدس کو مرکز بنائیں تو مثالی اتحاد ہوگا اور مسلمان سرخرو بھی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگرد خون کے پیاسے ہی نہیں، اتحاد و وحدت کے دشمن بھی ہیں، جنہوں نے عالم اسلام میں فرقہ وارانہ تعصبات پھیلا کر مزید تقسیم اور تکفیریت کو فروغ دیا، لیکن اب عوام بیدار ہو چکے ہیں، نفرت کی بجائے، سیاست اب مفاہمت اور اتفاق و محبت ہوگی۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر پیغمبر اسلام کے روضہ اقدس کے باہر دھماکہ ناقابل برداشت ہے، ایسے شیطان صفت لوگ تباہ و برباد ہوں گے، انہیں دردناک عذاب کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ غور کریں کہ تکفیری دہشتگرد گروہ، کن لوگوں نے بنائے، تاکہ اسلام کو بدنام کریں اور اب سب سے زیادہ بدامنی بھی مسلم ممالک میں ہے۔ شام، عراق اور ترکی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول کے باہر، قطیف میں مسجدالعمران اور جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر دھماکے آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اتحاد و وحدت کے دشمنوں اور تکفیری دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ہی بہترین حل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button