عالم اسلام کو تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑیگا، خورشید شاہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشتگردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو تکفیری دہشتگرد مدینہ منورہ میں دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ انسان نہیں ہوسکتے۔ عالم اسلام کے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ حیوان ہیں۔۔
زرائع کے مطابق سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری نہیں، وہ غلطی پر ہیں۔ عالم اسلام کو تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردی صرف پاکستان، ترکی اور افغانستان میں ہی کیوں ہے۔ اسرائیل اور دیگر ممالک میں کیوں نہیں ہے۔؟ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے عالم اسلام کے رہبروں کو آگے آنا ہوگا۔ لوگ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر ایک طاقت بن جائیں گے۔
محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت پہلے کون سے مقدمات درج ہوئے ہیں، جو اب اچکزئی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوگا۔ انہوں نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری پاکستان میں مہاجر ہیں۔ ملکی قوانین کے تحت انہیں اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔