Uncategorized

کراچی ،پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں، 22 غیر ملکی گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

زرائع کے مطابق کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانون طور پر مقیم 22 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ایس پی اورنگی علی آصف کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور گرفتار کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن میں بنگالی برمی اورافغان شہری شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button