سعودی عرب کے دھماکوں میں خارجی اور تکفیری دہشتگرد گروہ ملوث ہے، اے ٹی آئی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )روضہ رسولﷺ کے قریب دھماکہ پر دنیا بھر کے مسلمان شدید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں، مسلم دنیا کیخلاف صلیبی اور یہودی سازشیں عروج پر ہیں، یارسول اللہ کہنے والے اپنی جانوں پر کھیل کر روضہ رسولﷺ کی حفاظت کریں گے، مسجد نبوی اور روضہ رسولﷺ کے قریب دھماکے عالمی سازش ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انجمن طلبا اسلام لاہور کے ڈویژنل ناظم محمد اکرم رضوی نےلاہور میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل حق روضہ رسولﷺ کی حفاظت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے، مسجد نبوی اور روضہ رسولﷺ کے قریب دھماکے کرنے میں خارجی اور تکفیری دہشتگرد ٹولہ ملوث ہے۔ مسجد نبوی شریف کے قریب دھماکہ ہونا سعودی حکومت کی نااہلی و ناکامی ہے، خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کا انتظام عالم اسلام کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد ہونا چاہیئے۔ اکرم رضوی نے مزید کہا مسجد نبوی اور روضہ رسولﷺ کے قریب دھماکے اسلامیانِ عالم کی غیرت کیلئے عظیم چیلنج ہیں۔عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو اسلام اور مسلمانوں کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
محمد اکرم رضوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے سفاک تکفیری دہشتگرد مدینہ منورہ میں دھماکہ کرنے کے ناپاک ارادے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دھماکہ کرنیوالے عالمی تکفیری دہشتگردوں کیخلاف امت مسلمہ متحد ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتوں کی سازشوں کے توڑ کیلئے وحدت امت کی ضرورت ہے، سانحہ مسجد نبوی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، دھماکہ کرنیوالے تکفیری دہشتگردوں کیخلاف امت متحد ہو جائے، مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنیوالے بدبخت تکفیری دہشتگرد اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکیں گے۔