Uncategorized

محسنِ انسانیت وقوم کے مسیحیٰ عبدالستارایدھی انتقال کرگئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: محسن انسانیت ، پاکستانی قوم کےمسیحیٰ و ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے جنہیں 6 گھنٹے قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سماجی رہنما عبدالستار ایدھی گزشتہ کئی روز سے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں زیرعلاج تھے جہاں دوران علاج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ عبدالستار ایدھی کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے آج جب انہیں سانس کی تکلیف ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جہاں 6 گھنٹے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ عبدالستار ایدھی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کے بعد ان کی اہلیہ اور صاحبزادے سے پریس کانفرنس کی اور دونوں ماں بیٹے زاروقطارروتے رہے اور انہوں نے قوم سے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں اور زیادہ عمرہونے کی وجہ سے ان کے گردوں کی پیوند کاری بھی نہیں ہوسکتی لہٰذا ہفتے میں 2 سے 3 دن ان کا ڈائلیسسز کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button