Uncategorized

ایدھی صاحب نے ہمیشہ مظلوم قوم کا ساتھ دینے کی تلقین کی، فیصل ایدھی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عبدالستار ایدھی مرحوم کے بیٹے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ قوم کے شکر گزار ہیں کہ جنھوں نے ایدھی صاحب کو اتنی شان سے رخصت کیا۔

زرائع کے مطابق کراچی میں رسم قل کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اگر میں ہٹا تو بھی عوام مجھ سے زبردستی کام کروائیں گے۔ فیصل نے انکشاف کیا کہ مجھ سےکہا جا رہا ہے کہ ایدھی صاحب کے کپڑے اور ٹوپی پہنو۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ انھوں نے ایدھی صاحب کی تدفین کے موقع پر ان کی یادگار ٹوپی پہنی تھی۔ فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ ایدھی صاحب کی ٹوپی میں بڑی طاقت ہے۔ فیصل ایدھی نے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی آنکھیں جنہیں عطیہ کی گئی ہیں، ان کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ انھوں نے خدا سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایدھی صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔

عبدالستار ایدھی کے پیغام کے بارے میں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے بتایا کہ دنیا میں دو قومیں ہیں، ایک ظالم اور دوسری مظلوم، ایدھی صاحب نے ہمیشہ مظلوم قوم کا ساتھ دینے کی تلقین کی، غریبوں کیلئے جدوجہد کے باعث ایدھی صاحب کیساتھ جڑا رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button