Uncategorized

مدینہ منورہ میں بارود سے بھری گاڑی کا داخل ہو جانا لمحہ فکریہ ہے، اشرف آصف جلالی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ تکفیری دہشتگردوں کا بارود سے بھری گاڑیاں لیکر مدینہ منورہ میں داخل ہو جانا اور دھماکے کرنا سعودی حکمرانوں اور تمام مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مدینہ منورہ دھماکوں کے تکفیری مائینڈ سیٹ کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے لاہور میں 23ویں سالانہ فہم دین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ قرآن و سنت سے غلط طرز استدلال دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب ہے، وہ لوگ جنہوں نے فقہا کے طریق کار کو چھوڑ کر نسل نو کی ذہن سازی کی وہی ان خود کش دھماکوں کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں دھماکوں کے بعد پورا عالم اسلام سکتے میں ہے جبکہ تمام اسلام دشمن قوتیں بغلیں بجا رہی ہیں، سعودی حکومت کی طرف سے تا حال مدینہ منورہ دھماکوں میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی عدم گرفتاری کی وجہ سے اُمت مسلمہ میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر مدینۃ الرسول پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

کانفرس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پیر سید ضیاء الاسلام شاہ گیلانی نے کہا کہ حرمین شریفین کی سرزمین اُمت مسلمہ کیلئے دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، اس کی حفاظت کیلئے اُمت مسلمہ سروں پر کفن باندھ کر نکلے گی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد داؤد رضوی، مولانا امانت علی سرداری، الحاج منیر احمد قادری، مولانا محمد عدیل جلالی، شیخ محمد سرور اویسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button