Uncategorized

عبدالستار ایدھی مرحوم کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور معروف عالم دین مولانا حسین مسعودی نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ آج اس سانحہ پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے کیونکہ ہم عظیم آدمی سے محروم ہوگئے جس نے پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا وہ ایک عظیم انسان تھے جن کی رحلت سے قوم عظیم سانحہ سے دوچار ہے، بعد ازاں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات سے کہا گیا کہ وہ ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز کا نام روشن ہو اور ہمارا شمار بھی اچھی اقوام میں ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button