پاکستانی شیعہ خبریں
چمن:ایف سی ، حساس اداروں کی کارروائی ، بھاری اسلحہ ، گولہ بارود برآمد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چمن: پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں ایف سی اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اس دوران سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں دو چائنز ایل ایم جیز ، دس 107 میزائل ، 43 گرنیڈز ، 36 گرنیڈز فیوز ، 86 12۔7 ایم ایم راونڈز ، 36 ار پی جیز ، 7 راکٹس بمعہ لانچرز اور ہزاروں کی تعداد میں راونڈز بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد یہ تمام اسلحہ مختلف شر پسندانہ کاروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے ، فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔