Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین کے طویل دھرنے پر حکومتی بے حسی افسوسناک ہے، چودھری شجاعت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ (ق) نے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، چودھری شجاعت حسین نے جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو ٹیلی فون کیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کیساتھ چودھری شجاعت حسین نے ٹیلیفون کرکے پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کیلئے مجوزہ ٹی او آرز کے بارے میں مشاورت کی، جبکہ انہوں نے متوقع آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو چودھری شجاعت حسین نے کراچی میں فون کرکے عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں میں آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی فون کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے اتنے طویل دھرنے کے باوجود حکومت ان کے مطالبات و مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی، جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹارکٹ کلنگ میں اہل تشیع کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کی قیادت ایک طویل عرصے سے دھرنے میں بیٹھی ہے اور حکومت ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ حکمرانوں کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں، جس وجہ سے وہ ایم ڈبلیو ایم کے مطالبات تسلیم نہیں کر رہی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسی حکومت کو اقتدارمیں رہنے کا کوئی حق نہیں، جو اپنے ہی عوام کی قاتل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی 14 بے گناہوں کا خون حکمرانوں کے سر ہے، جو ان کے اقتدار کا سورج غروب کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button