پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امن ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف سول سوسائٹی کے زیراہتمام امن ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں، صحافیوں، سیاسی ورکروں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔ چوگلہ سے شروع ہونے والی امن ریلی پریس کلب کے سامنے جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ امن ریلی عیدالفطر سے پہلے تسلسل کیساتھ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور عید کے دن سید شاہد شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ کے سانحہ کی مذمت میں نکالی گئی تھی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اس طرح کے واقعات سے ڈی آئی خان میں شیعہ سنی فسادات پیدات کرنا چاہتے ہیں لیکن شیعہ سنی بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ شہریوں کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف اس اجتماعی کوشش کو سراہا گیا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button