ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں علامہ ناصر عباس کے حق میں خواتین کی ریلیاں
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں نو مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، تفصیلات کے مطابق ملتان میں امام بارگاہ دولت سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ملتان کی تحصیل جلالپور میں بھی قائد وحدت کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، علاوہ ازیں بہاولپور میں شیعہ جامع مسجد سے فرید گیٹ تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی، ڈیرہ غازیخان میں پاکستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، لیہ میں میلاد گرائونڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، بھکر میں امام بارگاہ قصرزینب سے امام بارگاہ قصرعلی اصغر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، رحیم یارخان میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظفرگڑھ میں فیاض پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلیوں میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے غیور خواتین نے قائد وحدت کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، 22جولائی کو جنوبی پنجاب بند کر دیں گے۔