Uncategorized

کراچی پولیس کی کارروائی، مقامی کمانڈر سمیت کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے، جن میں مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انور کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاون میں چھاپہ مارا، جس پر وہاں چھپے دہشتگردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

جن میں ایک دہشت گردوں کی شناخت صالح محمد رحمانی کے نام سے ہوئی، جو کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر تھا، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، 2 کلاشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول اور 20 سے 25 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، جبکہ 2 دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس بھی پہنچ رکھی تھیں۔ راؤ انور کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں کو تحویل میں لے لیا گی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button