پاکستانی شیعہ خبریں

شہدائے ڈیرہ کے ایصال ثوب کیلئے مجلس عزا احتجاجی کیمپ میں بعد از نماز جمعہ ہوگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان، بالخصوص شہید سید شاہد عباس شیرازی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آج بعد نماز جمعہ ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق شہدائے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ایصالِ ثوب کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیرِ انتظام مجلس عزا آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوری بعد سرکلر روڈ پر نزد حیدری چوک کے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ اس مقام پر منعقد ہونے والی یہ پہلی مجلس عزا ہے اورمجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی دھرنا کیمپ بھی اسی مقام پر لگایا گیا ہے۔ مجلس عزا میں موسیٰ خان، عمران رضا جھنڈیر، سید آصف مہدی، ذین عباس، عمرا ن عباس قمی، مرید عباس سمیت دیگر ذاکرین و علماء کرام ذکر محبت و آل محمد بیان فرمائیں گے، اور شہدائے ڈیرہ کی قربانیوں و ان کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔ مجلس عزا کے بعد نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button